لاڑکانہ ؛ بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں دھماکے کی کوشش ناکام، 6 مشتبہ افراد گرفتار

لاڑکانہ:نصیرآباد روڈ پر پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن اڑانے کی کوشش کرنے والے کالعدم تنظیم کے مشتبہ افراد گرفتار کر لئے۔لاڑکانہ پولیس حکام نے دعوی کیا ہے کہ نصیرآباد روڈ پر پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بجلی کی ہائی ٹرانسمشن لائن کے پولز دھماکے سے اڑانے کی کوشش کرنے والے کالعدم تنظیم کے6 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے، جن سے 2 ہینڈ گرنیڈ اور 4 پسٹلز بھی برآمد ہوئے ہیں۔پولیس حکام نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سندھ ریولوشنری آرمی سے ہے، دوران تفتیش گرفتار افراد نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 15 اپریل کو تھانہ رشید وگن کی حدود بھائی خان گاں کے قریب دھماکا خیز مواد سے بجلی کے پول اڑائے، اور اب ہائی ٹرانسمیشن لائن اڑانے کی منصوبہ کررکھی تھی، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی کوشش ناکام بنادی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں فراز احمد جلبانی، محمد حنیف جلبانی، فرحان جتوئی، زبیر جلبانی اور امتیاز جلبانی شامل ہیں، ملزمان اپنا تعلق ایس آر اے کے اصغر شاہ گروپ سے بتا رہے ہیں، گرفتار افراد کا مجرمانہ رکارڈ چیک کرنے سمیت مزید تفتیش و ضابطے کی کاروائی جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں