عدم اعتماد پر دستخط کرنے والوں میں بیشتر وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں، اختر مینگل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کسی نے رابطہ نہیں کیاہے،تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والوں میں بیشتر وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں،بی این پی اور جمعیت علماء اسلام اتحادی مل کر فیصلہ کرینگے،جام کمال پہلے بلوچستان عوامی پارٹی کو تو متحد کریں۔ سرداراخترجان مینگل نے کہاکہ موجودہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد توجمع کرادی گئی ہے البتہ ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیاہے تحریک پیش کرنے والوں کے پاس شاید مطلوبہ اکثریت موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والوں میں بیشتر تو خود وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں،بلوچستان نیشنل پارٹی نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیاہے بی این پی اور جمعیت علماء اسلام اتحادی ہے اس لئے اس کے ساتھ مل کر فیصلہ کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد پر بلوچستان عوامی پارٹی کے 4سے 5ارکان کے دستخط ہیں جام کمال پہلے خود تو اپنی جماعت متحد کریں۔واضح رہے کہ بدھ کے روز بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال نے 14ارکان کی دستخط سے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں