ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز کی ٹیم پیر کوہ ڈیرہ بگٹی پہنچ گئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر بلوچستان کی طرف سے ٹیم پیرکوہ ڈیرہ بگٹی روانہ کردی گئی ۔ میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر بلوچستان کی جانب سے ہیضہ سے متاثرہ علاقے پیرکوہ میں ، ڈاکٹرشوکت علی اور ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز کی ٹیم پیر کوہ ڈیرہ بگٹی پہنچ گئی،ایم ای آر سی بلوچستان ہمیشہ کی طرح مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے غریب عوام کے ساتھ کھڑی ہے،ڈائریکٹرجنرل میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹررمضان اصغر کی ہدایت پر ایم ای آر سی بلوچستان کی ٹیم ڈیرہ بگٹی پہنچ گئی اس موقع پرکمشنر سبی ڈویژن، ڈی ایچ اواور اے ڈی سی ڈیرہ بگٹی موجود ہیںایم ای آر سی بلوچستان کی جانب سے ہیضہ سے متاثرہ افراد کے لیے ادویات اور صاف پانی ڈی ایچ او اور اے ڈی سی ڈیرہ بگٹی کے حوالے کیا جارہاہے دوسری جانب کمشنر سبی ڈویژن ایم ای آر سی کے میڈیکل کیمپ کا دورہ کررہے ہیں ڈاکٹر شوکت علی کمشنر سبی ڈویژن کو بریفینگ دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں