حبیبہ خاندان کی واحد کفیل ہیں، فوری رہا نہ کیا تو سخت احتجاج کریں گے، کزن سہیلہ قومی

تمپ (انتخاب نیوز) کراچی سے جبری گمشدگی کا شکار بلوچ شاعرہ حبیبہ پیر محمد کی کزن سہیلہ قومی نے متنبہ کیا کہ اگر ان کی کزن کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو ان کا خاندان اپنے بچوں سمیت غیرمعینہ مدت کیلئے سڑکوں پر بیٹھ کر احتجاج کرئے گا۔ انہوں نے کہا کہ حبیبہ اپنے خاندان کی واحد کفیل ہیں، جو کراچی میں اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دلانے کیلئے مقیم تھیں۔ ان کی گرفتاری کے بعد ان کے بچے پریشان ہیں۔ حبیبہ بلوچی زبان کی شاعرہ اور ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کے گاؤں نذر آباد کی رہائشی ہیں، جنھیں جمعرات کی صبح کراچی سے ان کے گھر سے گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔ رواں ماہ (16 مئی 2022) ہوشاپ سے بھی نور جہان نامی خاتون کو گرفتار کرکے جبری لاپتہ کیا گیا، بعدازاں سی ٹی ڈی نے عوامی ردعمل کے نتیجے میں انہیں خودکش بمبار بتا کر عدالت میں پیش کیا، تاہم حبیبہ کے حوالے سے تاحال پاکستانی حکام کی طرف سے خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں