تربت،حبیبہ بلوچ کی گرفتاری کیخلاف حق دو تحریک و سول سوسائٹی کا احتجاج ،کوئٹہ ٹو تربت روڈ بلاک

تربت(انتخاب نیوز) حبیبہ پیرجان کو گرفتار کرکے لاپتہ کرنے کیخلاف انکی خاندان، حق دو تحریک اور تربت سول سوسائٹی کیجانب سے ڈی بلوچ روڈ بلاک کیاگیا۔ گوادر اور کراچی جانے والی مسافر اور مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں۔گھریلو خاتون اور شاعرہ حبیبہ پیرجان کی عدم بازیابی و رہائی تک روڈ بلاک احتجاج جاری رہیگا۔شاعرہ حبیبہ پیرجان کی مبینہ اغواء کیخلاف کل ہفتہ کو تربت سمیت ضلع بھر کی بازار بند اور شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی،گھریلو خاتون نورجان فضل کی عدم رہائی کیخلاف ہوشاپ کے مقام پر کوئٹہ ٹو تربت شاہراہ بلاک کر دی ، احتجاج کے پانچویں روز بھی خواتین کا دھرنا جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں