وندر، مضرصحت پانی استعمال کرنے سے متعدد افراد ہیضے میں مبتلا

وندر (انتخاب نیوز) وندر کے علاقے دودا بالا کے مختلف گوٹھوں میں مضرصحت پانی استعمال کرنے سے متعدد افراد ہیضے کی بیماری میں مبتلا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپنی میڈیکل ٹیم کیساتھ دیہی مرکز صحت وندر میں پہنچ گئے، اٹھارہ کے قریب ہیضے سے متاثرہ خواتین، بچوں اور مردوں کو فوری طور پر انتہائی نگہداشت میں میڈیکل کی سہولیات فراہم کی گئی ایک مریض کو حب ریفر کردیا گیا، تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر۔ تحصیل سونمیانی وندر کے مضافاتی علاقے دودہ وسڑہ بالا کے گوٹھہ سفر دودہ اور اس سے متصل گوٹھوں میں مضر صحت پانی پینے کے باعث ان گوٹھوں کے مکینوں میں دست اور الٹی کی بیماری پھیل جانے کی اطلاعات موصول ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر قمر رونجھو نے فوری طور پر اپنی میڈیکل ٹیم کیساتھ متعلقہ ہیضے سے متاثرہ گوٹھوں میں پہنچ کر ہیضے سے متاثر ہونے والے مریضوں جن میں خواتین بچے اور مرد شامل تھے جن کی تعداد اٹھارہ کے قریب تھیں کو گوٹھوں سے وندر کے دیہی مرکز صحت کے سینٹر میں پہنچانے کیلیے انتظامات کیے اور تمام متاثرہ مریضوں کو دیہی مرکز صحت سینٹر میں پہنچانے کے بعد ان کو فوری طور پر میڈیکل کی سہولیات فراہم کرنا شروع کردیں بروقت میڈیکل کی سہولیات فراہم ہونے کی وجہ سے ہیضے کے مرض کو مزید پھیلانے سے کنڑول کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ کے مطابق متعلقہ گوٹھوں کو پینے کا پانی سپلائی کرنے کیلیے تعمیر کیے گئے پینے کے پانی کی ٹینکیوں کی صفائی نہ ہونے کے سبب ان میں اسٹاک کیے جانے والا پانی انسانی صحت کیلیے انتہائی نقصان دہ ہونے کے باعث مضر صحت ہوگیا تھا جس کے پینے کے باعث گوٹھوں کے مکین ہیضے کے مرض میں مبتلا ہوگئے تھے جن کو فوری طور پر قریبی دیہی مرکز صحت کے سینٹر میں پہنچا کر ان کو میڈیکل کی سہولت فراہم کی گئی اور مرض کو مزید پھیلنے سے کنٹرول کیا گیا ہیضے کے مرض میں مبتلا مریضوں میں صالح ولد امیر بخش منگاں زوجہ اللہ ڈینہ حلیماں دختر فتح خان نوراں زوجہ فتح خان اسماعیل ولد موسی عرفان ولد نواز علی کامران ولد طالب صغری زوجہ محمد خدیجہ زوجہ قاسم جعفر ولد جاسم حمیدہ زوجہ نواز صائمہ دختر جعفر جمیل ولد امیر بخش گلاں زوجہ نواز نزیراں دختر محمد ایاز ولد حلیم جانو ولد خان محمد شامل ہیں جن میں سے ایک مریض کو چھوٹے پیشاب کی تکلیف کے باعث حب جام غلام قادر ہسپتال ریفر کردیا گیا تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے میڈیکل ٹیم میں ایم ایس دیہی مرکز صحت سینٹر ڈاکٹر عبدالعزیز رونجھو ڈاکٹر جیٹھا مل ودیگر نے اپنے عملے سمیت ہیضے کے مرض میں مبتلا افراد کو میڈیکل کی سہولیات فراہم کی علاوہ ازیں ہیضے سے متاثرہ گوٹھوں کو پینے کا پانی سپلائی کرنے کیلیے تعمیر کیے گئے پینے کے پانی کی ٹینکیوں کی صفائی اور ان میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں