اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیری مزاری کو فور ی رہا کرنیکا حکم دیدیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں شیری مزاری کی گرفتاری کیس کی چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کرتے ہوئے شیری مزاری کو فور ی رہا کرنیکا حکم دیدیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیری مزاری کی گرفتاری پر وفاقی حکومت کو جوڈیشل انکوائری کرانے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک واقعہ ہے، حکومتی رد عمل سے بہت افسوس ہوا، شیری مزاری کو بظاہر غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔ وفاقی حکومت جوڈیشل انکوائی کرکے ٹی او آر پیش کرے۔ جب آپ آ ئین کا احترام نہیں کریں گے تو کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شیری مزاری بے شک استعفیٰ دے چکی ہیں لیکن انہیں ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا۔ کیس ختم نہیں ہوا شیری مزاری کو الزامات کا جواب ہر صورت دینا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں