کراچی، عالمگیر خان کی رہائش گاہ پرپولیس کا چھاپہ، پوچھ گچھ کے بعد روانہ
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان کی رہائش گاہ پرپولیس نے چھاپہ مارا اور اہل خانہ سے پوچھ گچھ کے بعد روانہ ہو گئی۔پولیس نے عالمگیر خان کی رہائش گاہ پر اہل خانہ سے سوال وجواب کیے لیکن کسی شخص کوحراست میں نہیں لیا گیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے واقعہ کے حوالے سے درخواست گلشن اقبال تھانے میں جمع کرا دی۔اطلاع ملنے پر دیگر رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد رہائش گاہ کے باہر جمع ہوئی۔
Load/Hide Comments


