وڈھ، اسٹوڈنٹس لائبریری میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

وڈھ اسٹوڈنٹس لاٸبریری وڈھ کی جانب سے سنگت ممتاز بلوچ کے یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا تعزیتی ریفرنس وڈھ اسٹوڈنٹس لاٸبریری کے اسٹیڈی ہال میں منعقد کیاگیا جس میں طلبا سمیت اساتذہ اور ہم فکر دوستوں نے شرکت کی شرکاء نے سنگت ممتاز بلوچ کی زندگی کے مختلف پہلوٶں پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوٸے کہا کہ ممتاز بلوچ اس معاشرے کا ایک فکری اور مستقبل کے لٸے مثبت سوچ رکھنے والے نوجوان طلبہ میں سے ایک طالب علم تھا وہ اس معاشرے کو تعلیم کے نور سے منور کرنے کیلیے ہر وقت کوشاں تھا جس کی تعلیم سے محبت اور کتابی کلچر کو پروان چڑھانے کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جاٸے گا۔ تعزیتی ریفرنس میں شرکت کرنے والوں میں لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کے لیکچرار نوربخش بلوچ، لیکچرار عبدالغفاربلوچ،ڈاکٹر عبدالعزیز بلوچ،ہاٸی سکول وڈھ کے ٹیچر رمضان صابر مینگل، خالد عزیز، اور وڈھ اسٹوڈنٹس لاٸبریری کے مینیجمنٹ کمیٹی کے ساتھیوں نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں