وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کا پانچ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔اجلاس میں وفاقی کابینہ لاک ڈاون میں نرمی یا ختم کرنے پر حتمی مشاورت کرے گی۔ وفاقی کابینہ ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی غور کرے گی۔کابینہ اجلاس میں احساس پروگرام کے تحت ریلیف پیکج میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ کابینہ چھوٹا کاروبار کے تحت صنعتی اور کمرشل بجلی کنکشن میں رعایت پر بھی بات کرے گی۔کابینہ کو مقامی طور پر تیار ماسک، سینیٹائیزرز اور حفاظتی آلات پر بریفنگ دی جائے گی اور وفاقی کابینہ 61 فوڈ، نان فوڈ اشیاء کو لازمی سرٹیفکیشن مارک اسکیم میں شامل کرنے کی منظوری دے گی۔
Load/Hide Comments