پنجگور پولیس کا چھاپہ،دو طرفہ فائرنگ سے اہلکار جاں بحق 3افراد گرفتار

پنجگور( انتخاب نیوز) پنجگور کے علاقےسراوان میں پولیس کا چھاپہ۔ دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ۔ 3 افراد کے گرفتار ایک زخمی پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور لیویز فورس نے پنجگور کے علاقے سراوان مشرقی میں بہرام نذر علی کے گھر پر چھاپے مارا پولیس کے مطابق چھاپہ مارنے کے دوران مسلح افراد نے پولیس پر فائر کھول دیاپولیس نے جوابی فائرنگ کی پولیس ذرائع کے مطابق دوطرفہ مبینہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا جس پر وہاں لوگ مشتعل ہوگئے پولیس نے لوگوں کو منتشر کرنے کےلئے فائرنگ کردی پولیس ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران اسلحہ اور راؤنڈ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں