شیرانی جنگلات سے متاثرہ علاقوں میں مفت موبائل میڈیکل کیمپ کا قیام

ژوب (انتخاب نیوز) ڈسٹرکٹ شیرانی پی پی ایچ آئی کی جانب سے شیرانی جنگلات سے متاثرہ علاقوں میں فری موبائل میڈیکل کیمپ کا قیام اس موبائل کیمپ میں 65 میل 85 فیمیل 35 بچوں کو مفت علاج فراہم کیا گیا مریضوں میں زیادہ تر لوگوں کو سانس لینے کی دشواری کا سامنا تھا جو کہ آگ کی دہویں کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے جن کو بروقت آکسیجن فراہم کیا گیا اس کے علاوہ صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے ڈائریا کے مریضوں کا بھی مفت علاج کروایا گیا علاقہ مکینوں نے پی پی ایچ آئی کے کام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے مزید موبائل کیمپ متاثرہ لوگوں میں قائم کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں