پارٹی اراکین قدوس بزنجو کی دھمکیوں میں نہ آئیں، جام کمال

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما جام کمال نے پارٹی اراکین عارف محمد حسنی، مٹھا خان کاکڑ، ظہور بلیدی اور دیگر کے ہمراہ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اراکین قدوس بزنجو کی دھمکیوں میں نہ آئیں۔ طاقت کا استعمال غلط ہے، اراکین کو وارننگ دینا غیر قانونی ہے۔ ہمارے تمام اراکین سے گزارش ہے کہ کوئی غلط قدم نہ اٹھائیں۔ چیف منسٹر کو اکثریت ملنے پر وہ چیف منسٹر بن جاتا ہے۔ اگر میں جمال کمال کھڑا ہوجاؤں اور کہوں کہ وہ چیف منسٹر نہیں ہے تو یہ غلط ہے۔ پارٹی پراسس کے تحت میں پارٹی کا صدر بنا تھا۔ پارٹی اراکین کو ڈرایا جارہا ہے کہ ان کیخلاف ایکشن لیا جائے گا، ہم آپ کو بتائیں کہ یہ پارلیمانی لیڈر بھی نہیں بن سکتے۔ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے تحت منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہیں ہوسکتا۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین قدوس بزنجو کی دھمکیوں میں نہ آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں