کہوٹہ کے علاقے میں پہاڑی تودہ گرنے سے 5 خواتین جاں بحق

کہوٹہ (انتخاب نیوز) کہوٹہ کے علاقے نڑھ میں پہاڑی تودے تلے دب کر 5 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نڑھ میں خواتین چشمے سے پانی لینے کیلئے جارہی تھیں پہاڑی تودا گرگیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پہاڑی تودے تلے دب کر 5 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ 2 خواتین اور ایک کمسن بچی زخمی بھی ہوئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گاؤں کے مقامی افراد نے زخمی خواتین کو پہاڑی تودے کے نیچے سے نکالا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں