چینی و آٹا کمیشن کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آیا
اسلام آ باد: چینی و آٹا کمیشن کے ایک اور رکن کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو نکل آٓیا، مجموعی طور کمیشن کے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق چینی و آٹا کمیشن کے ایک اور رکن میں کورونا وائرس پازیٹو آیا ہے، کمیشن کے ایک رکن میں گزشتہ روز کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے، ٹیسٹ کے نتیجے میں مزید ایک رکن میں کورونا پازیٹو نکل آیا ہے۔کورونا نکلنے کے باعث کمیشن کی رپورٹ مزید تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، کمیشن نے پہلے رپورٹ 25 اپریل کو دینا تھی تاہم کمیشن کی جانب سے مزید مہلت مانگی گئی تھی، اب کمیشن نے رپورٹ مئی کے دوسرے ہفتہ میں دینا تھی۔
Load/Hide Comments