کراچی, فائیو اسٹار ہوٹل پی سی کی چھت گرنے سے 1شخص جاں بحق،متعدد زخمی

کراچی(انتخاب نیوز) ریسکیو ذرائع کے مطابق پی آئی ڈی سی کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل کی لابی کی چھت گری ہے، جس کے نتیجے میں2 شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت ریئس احمد کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں دو خواتین نفیسہ اور نرگس شیخ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک زخمی شاہ فرازکی حالت تشویشناک ہے۔ واقعےکے بعد پولیس، رینجرز اور ریسکیو ٹیمیں فائیو اسٹار ہوٹل ہوٹل پہنچ گئیں، لاش اور زخمی ہونے والے افرادکو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ حادثہ بتایا گیا ہے، حادثےکےمقام پرکسی قسم کا تخریب کاری کاعنصرنظرنہیں آیا، تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں