ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں پچاس فیصد کٹوتی کی بجائے غیر پیداواری بجٹ میں کٹوتی کو ترجیح دینا چاہئے تھی ،ایس ایس ایف

خضدار (پ ر) سیو اسٹوڈنٹس فیوچر کے چیئرمین نعیم بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آئی ایم نے حکومت کے سامنے دو تجاویز رکھے تھے کہ غیر پیداواری بجٹ میں کمی کی جائے یا فیول پہ سبسڈی ختم کرکے فیول کی قیمتیں بڑھائی جائیں اور تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کی جائے انھوں نے دوسری تجویز کو ترجیح دی.2018 میں ایچ ای سی بجٹ کم ہونے سے جامعات کی فیسیں و دیگر اخراجات آسمان کو چھونے لگے تھے، کئی غریب طلبہ نے مجبورا اپنے تعلیمی کیریئر کو خیر آباد کہ دیا تھا، اب حالیہ ایچ ای سی بجٹ میں پچاس فیصد کٹوتی سے مڈل کلاس طلبہ کے تعلیمی کیریئر پہ براہ راست اثر پڑے گا.انھوں نے کہا کہ تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کرنے والے اور پیٹرول سبسڈی ختم کرنے والے آپشن کو سیلیکٹ کرنے والوں کو اس سے رتی برابر فرق نہیں پڑتا کیونکہ ان کے بچے تو بیرون ممالک تعلیم حاصل کرکے آئیں گے اور اگر تعلیم حاصل نہ بھی کی تو انھوں نے حکمرانی آپ پہ ہی کرنی ہے.تمام جامعات میں زیر تعلیم مڈل کلاس طلبہ جو کہ اکثریت میں ہیں ان سے وقت یہی تقاضہ کر رہا ہے کہ اٹھو اور اس ظلم کی دیواروں کو گرا دو اب.

اپنا تبصرہ بھیجیں