وزیر اعظم کا موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو پیٹرول پر ریلیف دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اتحادیوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو پیکج بی آئی ایس پی اسکیم کے ذریعے رعایت دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو ریلیف سے سوا کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔ ریلیف پیکج کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کے دوران کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں