لٹنے کی جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے والا ریکوری افسر ڈکیت نکلا، ساتھی بھی گرفتار

کراچی (انتخاب نیوز) ساتھیوں کو رقم دیکر ڈکیتی کی جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے والا کمپنی کا ریکوری افسر ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا، ڈھائی لاکھ روپے میں سے ایک لاکھ اسی ہزار روپے برآمد کرلئے گئے، نیو ٹائون تھانہ میں پرائیوٹ کمپنی کے ریکوری افسر عبدالباسط نے مقدمہ 214/2022 درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مختلف پارٹیز سے جمع کی گئی رقم ڈھائی لاکھ روپے اور موٹر سائیکل اس سے ملزمان نے چھین لی، بعدازاں پولیس نے بیان کے دوران شک گزرنے پر جب مدعی سے ہی روایتی انداز میں تفتیش کی تو اس نے سچ اگل دیا، پولیس نے مدعی کی نشاندہی پر ہی اس کے ساتھیوں اریان اور عمران کو گرفتار کرکے رقم برآمد کرلی، پولیس کے مطابق ملزمان سے بقیہ رقم 70 ہزار روپے برآمد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں