بھارتی ماڈل و اداکارہ بدیشا ماجمدر نے اپنے گھر میں خودکشی کرلی

کولکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق 21 سالہ اداکارہ اور ماڈل بدیشا ماجمدر کولکتہ میں واقع اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں، ان کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اداکارہ کرائے کے فلیٹ میں رہتی تھیں، جہاں ان کے پڑوسیوں نے گھر کا دروازہ توڑ کر ان کی لاش کو باہر نکالا۔ اداکارہ کی لاش کے ساتھ ایک خودکشی کا نوٹ بھی ملا ہے، جس میں انہوں نے کیریئر میں مواقع نہ ملنے کو خودکشی کی وجہ قرار دیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بدیشا کا تعلق کولکتہ سے تھا اور انہیں برائیڈل میک اپ فوٹو شوٹ کا جانا مانا چہرہ سمجھا جاتا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدیشا کچھ عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھیں اور ان کے بوائے فرینڈ سے بھی ان کے تعلقات اچھے نہیں تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں