قلات میں بجلی اور ہرنائی میں موبائل فون کمپنی کا ٹاور دھماکہ خیز مواد سے تباہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) قلات کے علاقے منگچر میں بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کے ایک ٹاور کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے تباہ کردیا گیا۔ جس سے ٹاور زمین بوس ہوگیا۔ ایک اور واقعے میں ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں چرگ غوژہ کے مقام پر یون فون کمپنی کے ایک موبائل ٹاور کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے اڑا دیا گیا جس کے باعث ٹاور زمین بوس ہوگیا۔
Load/Hide Comments


