نائیجیریا, گرجا گھر میں بھگدڑ سے 31 افراد ہلاک

نائیجیریا کے ایک گرجا گھر میں بھگدڑ مچنے سے 31 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نائیجیریا کی ریاست ریورز کےگرجا گھر میں پیش آیا جہاں کھانےکی تقسیم کےدوران بھگدڑ مچ گئی۔مقامی حکام کا کہنا ہےکہ واقعےکے وقت سیکڑوں افراد گرجا گھر اور اس کے باہر موجود تھے، حادثے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق کھانے کی تقسیم کے دوران کچھ لوگوں کی جلد بازی سے بھگدڑ مچی، جائے وقوعہ کی نگرانی اور حادثے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں