الیکشن کے عمل کو غیر شفاف نہ بنایا جائے، جان بلیدی

کوئٹہ (انتخاب نیوز)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما جان بلیدی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کولواہ، بلور اور جت یونین کونسلوں کے انتخابات ہوشاپ ہائی اسکول میں کرانے کی کوشش نہ کریں اگر پولنگ عملہ کولواہ نہیں جاسکتا ہے تو انتخابی عمل کو فوری طور پر معطل کرکے بعد میں اس کے باقاعدہ انعقاد کا بندوبست کریں الیکشن عمل کو غیر شفاف نہ بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں