ملک میں بجلی کا شارٹ فال، 5 ہزار 538 میگاواٹ سے بڑھ گیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 538 میگاواٹ سے زائد ہوگیا، شہروں اور دیہات میں گھنٹوں بجلی بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار465 میگاواٹ،مجموعی طلب 25 ہزار 997 میگاواٹ سے تجاوز کرچکی ہے۔ذرائع کے مطابق پن بجلی سے 4 ہزار 662 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1 ہزار 60 میگاواٹ بجلی بنا رہے ہیں۔ملک کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے تاہم زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں