بلدیاتی انتخابات، بلوچستان بھر میں تاریخی ووٹرز ٹرن آوٹ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے 34 میں سے 32 اضلاع میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 17000 ہزار سے زائد امیدواروں نے بھرپور حصہ لیا۔ ضلع کوئٹہ اور لسبیلہ میں حلقہ بندیاں مکمل نہ ہونے کی وجہ سے الیکشن نہیں ہوئے پرامن انتخابی مہم اور الیکشن مرحلے میں ووٹرزکی بھرپور شرکت بلوچستان کے عوام کا سکیورٹی کی صورتحال اور جمہوری عمل پر بھرپور اعتماد ظاہر کرتے ہیں۔ صوبے بھر میں تاریخی ووٹرز ٹرن آوٹ دیکھا جا رہا ہے ابتدایی تخمینے کے مطابق ساوتھ بلوچستان کے اضلاع (کیچ، پنجگور، واشک اور خاران) میں ووٹر ٹرن آوٹ 50 سے 55 فیصد کے درمیان رہا جنوبی بلوچستان کے اضلاع اور ضلع گوادر میں نسبتاً زیادہ ٹرن آوٹ کی توقع کی جا رہی ہے۔ بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں 132 خواتین جنرل نشستوں پر براہ راست انتخابی عمل میں حصہ لے رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں