الحمدللہ بلوچ قوم کے خون کو استعمال کرکے اقتدار یا گناہوں میں شامل نہیں ہوئے،جام کمال

کوئٹہ :بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ الحمدللہ ہم اور ہمارے بڑے کم ازکم ایک موقف پر تو رہے اورکم از کم بلوچ قوم کے خون کو استعمال کر کے اقتدار یا گناہوں میں شامل تو نہیں ہوئے براہ راست اور بالواسطہ طور پر ہمیشہ آپ کیا حکومتوں کا حصہ نہیں رہے ہیں؟انہوں نے کہاکہ فرق اتنا ہم بغیر منافقت دن کو ملتے ہیں اور اپ لوگ رات کی تاریکیوں میں نواب اسلم رئیسانی کا دور ہو، وزیراعلی کے طور پر میاں صاحب کا دور اور اس سے پہلے بھی، عمران خان کے دو سال اور10ارب پھر انہیں چھوڑ کر پی ڈی ایم میں فٹ ہونا اور کابینہ کا حصہ، براہ راست اور بالواسطہ قدوس کے مزے لیناآج کی بلوچ قوم خود دیکھ رہی ہے یہ ڈرامہ سیریل افسوس جام کمال نے کہاکہ میاں غنڈی کلی گرلز ڈگری کالج اور بواہز ڈگری کالج اور اسی طرح کوئٹہ میں پہلی بار 8 کالجوں کا سلسلہ شروع کیا گیا تھالیکن اسے اپنی نااہلی کھیں یا سیاسی بغض کے 9 مہینے گزر جانے کے بعد بھی بلوچستان کے بہت سے اسی طرح کے منصوبے بند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں