کوئٹہ، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پرصفا شاپنگ سینٹر سیل، ڈاکٹر ہارون کے خلاف مقدمہ درج

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں لاک ڈاؤن اور دفعہ144کی خلاف ورزی پر صفا شاپنگ سینٹر کو سیل کرکے ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی سیدہ ندا کاظمی کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تولہ رام روڈ پر قائم صفا شاپنگ سینٹر کو سیل کردیاگیا اور ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جن میں ڈاکٹر ہارون ودیگر کونامزد کیاگیاہے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق شاپنگ سینٹر کو دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کیا گیاہے،صوبے میں کورونا وائرس کی پھیلاؤ کے مدنظر لاک ڈاؤن اور دفعہ144کا نفاذ کیاگیاہے اور ایسی صورتحال میں جب کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہاہے تو مجبوراََ ضلعی انتظامیہ حرکت میں آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں