عوامی خدمت کو جذبے اور تسلسل سے آگے بڑھائیں گے، سکندر عمرانی

تمبو:صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر خان عمرانی نے کہا ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی میونسپل کمیٹی میں بلوچستان عوامی پارٹی نے بھاری اکثریت سے عوامی مینڈیٹ حاصل کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عوام بلوچستان عوامی پارٹی کے منتخب نمائندوں پر بھرپور اعتماد کرتی ہے ہماری کامیابی اپنے عوام کے نام کرتا ہوں انتخابات کے موقع پر مخالفین کی جانب سے بلوچستان عوامی پارٹی کے منتخب کردہ کونسلران اور اقلیتی برادری پر تشدد منفی سیاست کا عکاس ہے مخالفین کا یہ عمل قابل افسوس اور باعث شرم ہے ہم نے صبر کا مظاہرہ کیا چیف الیکشن کمشنر بلوچستان کو چائیے کہ وہ ڈیرہ مراد جمالی کے وارڈ 31میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں کیونکہ پولنگ کو بند کرایا گیا تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے گروپ اور بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے پارٹی ورکرز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر سکندر خان عمرانی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے ڈسٹرکٹ اور میونسپل کمیٹی کی نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے مخالفین کی سیاست کو دفن کردیا ہے بلند و بانگ دعوے کرنے والے آج شکست سے دوچار ہوچکے ہیں ہم نے پہلے بھی عوام کی خدمت کی ہے اور اب بھی اسی جذبے اور تسلسل کو مزید آگے بڑھائیں گے تاکہ عوام کے مسائل احسن انداز سے حل ہو سکیں انہوں نے کہا کہ کہ سیاسی مخالفین کی جانب سے بلوچستان عوامی پارٹی کے ورکر اور نمائندگان اقلیتی برادری پر تشدد کرناان کی جانب سے بوکھلاہٹ کی واضح مثال ہے ہم اس قسم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ایسی سیاسی بصیرت کے لوگوں کو آج عوام نے بری طرح سے شکست سے دوچار کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں