گزشتہ روز منگچر میں اڑائی گئی ٹرانسمیشن لائن کی بحالی کا کام مکمل

کوئٹہ: 30مئی 2022۔۔۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ قلات اور منگچر کے درمیانی علاقہ میں متاثرہ 132kvمنگچر۔قلات ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کی مرمت، تنصیب اور بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ کیسکو کے شعبہ گرڈ سسٹم آپریشن (جی ایس او) کی ٹیم نے پیر کی شام نئے 132kvٹاور کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا جسکے بعد اب اس سرکٹ سے معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کی شب نامعلوم تخریب کاروں نے قلات اور منگچر کے درمیانی علاقے میں 132kvڈبل سرکٹ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا تھاجسکے نتیجے میں اس ٹرانسمیشن لائن سے منسلک صرف منگچر گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی جسے بعد ازاں متبادل زرائع سے بجلی فراہم کر دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں