کراچی، زرداری کی بہن اور صوبائی وزیر عذرا پیچوہو کے شوہر کی گاڑی چھین لی گئی
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن صوبائی وزیر عذرا پیچوہو کے شوہر اپنی قیمتی ویگو سے محروم ہوگئے۔صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کے شوہر سابق سیکریڑی صحت فضل اللہ پیچوہو کی گاڑی ویگو کو نامعلوم افراد نے شاہراہ فیصل پر چھین لی۔واقعے کا مقدمہ ڈرائیور عبدالحنان کی مدعیت میں بہادرآباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق فضل اللہ پیچوہو موبائل فون گاڑی میں بھول گئے تھے۔ڈرائیور واپسی دینے آرہا تھا کہ واردات ہو گئی۔ واردات میں موبائل فون، لیپ ٹاپ، 4 لائسنس یافتہ اسلحہ موجود تھے۔
Load/Hide Comments


