ملک میں تم واحد شخص ہو جس کا اسرائیل سے خاندانی واسطہ ہے،مریم نواز کا عمران خان پر طن

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر ’اسرائیل سے خاندانی واسطہ‘ ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک سے زائد ٹوئٹس میں عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ ’فتنہ خان پورے پاکستان میں واحد شخص تم ہو جس کا اسرائیل سے براہ راست خاندانی واسطہ ہے، ایک مسلمان پاکستانی کے مقابلے میں زیک گولڈ اسمتھ کی الیکشن مہم کرنے والے میں تمہیں وارننگ دیتی ہوں جھوٹ بولنے سے باز آجاؤ ورنہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹے خط، جھوٹی عالمی سازش، قتل کا جھوٹا ڈرامہ فیل ہونے کے بعد تاریخ کے سب سے ناکام لانگ مارچ کے بعد اب اسرائیل وفد بھیجے جانے کی انتشار (عمران) خان کی ایک اور دو نمبری (ہے)۔ دریں اثناء مریم نواز نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجرکے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں داخل کرائے گئے جواب پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جب چوری کی ہو تو پھر ایسے فرار اختیار کرنیکی کوشش کی جاتی ہے۔ اصل خوف یہ ہیکہ پکڑے گئے تو قدموں کے نشان بنی گالا محل تک جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں