یوٹیلیٹی اسٹورز پر تیل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (انتخاب نیوز) یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایک کلو گھی کی قیمت میں 208 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت 555 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 213 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوکنگ آئل اور گھی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں