بی اے پی کے نوراحمد بنگلزئی سمیت دیگر شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

کراچی+کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے بدھ کو کراچی بلاول ہاوس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سردار نور احمد بنگلزئی، سردار رب نواز کرد، نوابزادہ شاہ زین خان شاہوانی سردار اورنگزیب رخشانی، میر شبیر بنگلزئی، میر قادر بخش بنگلزئی، آغا اورنگزیب پٹھان نے ملاقات کرکے باقاعدہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پرپاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے مرکزی رہنماو سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سابق صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک، میر ریاض شاہوانی،قاسم خان اچکزئی اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے سردار نوراحمد بنگلزئی سمیت بلوچستان کی دیگر اہم سیاسی شخصیات کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد د ی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں