علی پور، تھانہ سٹی کی حدود چاہ مستوئی والا میں گھر سے پانچ افراد کی لاشیں بر آمد
علی پور /ملتان: تھانہ سٹی کی حدود چاہ مستوئی والا میں گھر سے پانچ افراد کی لاشیں بر آمد کرلی گئیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق پانچ افراد کو قتل کیا گیا، مرنے والوں میں تین بچے ایک بیوی اور خاوند شامل ہیں، بیوی اور تین بچوں کی گردنیں تیز دھار آلے سے کٹی ہوئی ہیں جبکہ خاوند کی لاش کے ہاتھ باندھ کر پھندا لگا ہوا ہے، مرنے والوں میں 32 سالہ عمران اس کی بیوی 27سالہ سائرہ اور ایک 7 سالہ بیٹی حسنہ،5 سالہ حسیبہ اور 3 سالہ ہانیہ شامل ہیں، وقوعہ کی اطلاع پاکر پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔ ایس ایچ او کے مطابق لاشوں کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کررہے ہیں
Load/Hide Comments


