بزنس مین میاں منشاءکا طیارہ حادثے سے بچ گیا
لاہور(انتخاب نیوز)معروف بزنس مین میاں منشاءکا طیارہ حادثے سے بچ گیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ذرائع کے مطابق میاں منشا وزیراعظم شہباز شریف کو جوائن کرنے ترکی جا رہے تھے کہ ان کا طیارہ جیسے ہی افغانستان کی حدود میں پہنچا تو اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔ذرائع کے مطابق طیارے میں خرابی کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا اور طیارے میں میاں منشاءخود سوار تھے۔ذرائع کے مطابق پائلٹ طیارے کو افغانستان سے واپس لاہور ائیر پورٹ لے آیا، تکنیکی خرابی دور کرنے کے بعد میاں منشا اسی طیارے میں دوبارہ سفر کرکے ترکی پہنچے۔ذرائع نے بتایا کہ میاں منشا وزیراعظم کے ہمراہ ترکی میں کاروباری وفد کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


