جمعیت میں انتخاب کے لبادے میں وراثت کو مسلط کردیا گیا، مولانا شیرانی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ جمعیت کی تشکیل بنیادی طور پر انبیاءکرام کے نہج پر علماءکرام کیلئے قوم کی خدمت ورہنمائی کے غرض سے پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا لیکن گزشتہ بیس سالوں کے دوران مسلسل ایسے اقدامات اٹھائے جاتے رہیں جس کی وجہ سے جماعت کی ہیئت اور اصلیت کو یکسر تبدیل کر دیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں پشین میں جے یو آئی پاکستان کے صوبائی جنرل کونسل کے انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے جماعت کے نام کے ساتھ ف کا لاحقہ لگا کر نام کو تبدیل کر دیا گیا اس کے بعد جماعت میں مرکزی نظم کی تشکیل کیلئے انتخاب کے لبادے میں وراثت کو مسلط کیا گیا اور پھر سکھر کے مرکزی عمومی کے اجلاس میں باقاعدہ طور پر تقویٰ کے خاتمے اور جماعتی دستور کی مفادات اور خود غرضی کے بنیاد پر تبدیل کرنے کی داغ بیل ڈالی گئی انہوں نے کہا کہ میں مناسب وقت پر ف گروپ کے ارکان سے جواب طلب کروں گا کہ انہوں نے کس دائرہ اختیار کے تحت جماعت کو انحراف کے راستے پر ڈال دیا ہے اجلاس میں صوبائی رابطہ کمیٹی کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں