بلوچستان میں حلقہ بندیوں پر جے یو آئی اور بی این پی کے تحفظات
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں حلقہ بندیوں پر جے یو آئی اور بی این پی مینگل نے تحفظات کا اظہار کردیا۔ جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری سے رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل کی دبئی میں ملاقات۔ ملاقات میں جے یو آئی اور بی این پی نے بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور بلوچستان میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ رہنماﺅں نے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان میں نئی ہونے والے حلقہ بندیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ رہنماﺅں نے حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے پر اتفاق کیا۔
Load/Hide Comments


