بلوچستان میں لوگوں کو لاپتہ کرنے کے واقعات کا خاتمہ ضروری ہے، ثناءبلوچ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی کے رکن اور بی این پی کے رہنما ثناءبلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ایک خوش آئند خبر ہے کہ کل بلوچستان اسمبلی میں تفصیلاً لاپتہ افراد کے مسائل اور بازیابی پر بات کی اور آج انکی بازیابی ہوئی ۔ اس طرح کے واقعات کا مکمل خاتمہ ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں