لاپتہ انجینئر ظہیر بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف ہمیشرہ کا احتجاج، بازیابی کا مطالبہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) لاپتہ انجینئر ظہیر بلوچ کی ہمشیرہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ 7 اکتوبر 2021 کو دفتر سے گھر آتے ہوئے ایئرپورٹ روڈ کے قریب سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے لاپتہ کردیا۔ انجینئر ظہیر بلوچ کا تاحال کوئی معلوم نہیں، اگر ان پر کوئی جرم ہے تو ان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک آئین رکھنے والا ملک ہے، یہ نہ انصافی ہے کہ اپنے ہی شہری کو جبری طور پر لاپتہ کردیا جائے اور ان کے اہلخانہ کو اذیت میں مبتلا کردیں۔ میں حکومت، مقتدر حلقوں، انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتی ہوں کہ میرے بھائی انجینئر ظہیر بلوچ کو فوری طورپر بازیاب کرکے اہلخانہ کو اذیت سے نجات دلائی جائے۔
Load/Hide Comments


