سبی،نامعلوم افراد کے فائرنگ سے ایک شخص قتل

سبی: سبی کے علاقہ لیویز تھانہ لونی کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کرکے ثناء اللہ ولد غلام محمد گولہ کو قتل کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کی طلاع ملتے ہی لیویز فورس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور لاش کو ضروری کاروائی کے لئے سول ہسپتال سبی لے جایا گیا جہاں پر مزید کاروائی کرنے کے بعد سول ہسپتال انتظامیہ نے لاش کو ورثا کے حوالے کردیا مزید تفتیش لیویز تھانہ لونی نے شروع کردی قتل کی اصل وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں