امریکی انخلا کے بعد افغان طالبان سے پہلی ملاقات کیلئے بھارتی وفد کابل پہنچ گیا
رپورٹس کے مطابق افغانستان سے امریکی انخلا اور طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد کسی بھارتی وفد کی طالبان حکومت سے یہ پہلی ملاقات ہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی وزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکرٹری جے پی سنگھ نے افغان وزیرخارجہ امیر متقی سے ملاقات کی۔ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سفارتی تعلقات پر بات چیت ہوئی اور تجارت اور انسانی امداد پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔اطلاعات کے مطابق بھارتی وفد دورے کے دوران افغانستان کو دی جانے والی بھارتی امداد کا جائزہ بھی لےگا۔
Load/Hide Comments


