اقتدار ملنے کے بعد پی ڈی ایم کے منہ سے مہنگائی کیخلاف آواز نہیں آئے گی، جے یو آئی نظریاتی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولاناخلیل احمد مخلص، مرکزی سینئر نائب امیر مولانا عبدالقادر لونی، مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین، مرکزی سرپرست اعلیٰ مولانا ڈاکٹر شمس الہدیٰ، مرکزی نائب امیر مولانا عبدالرﺅف مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈووکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی مرکزی سیکرٹری سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ امیر صوبہ سندھ مولاناعزیزاحمدشاہ امروٹی امیر خیبر پختونخوا قاضی گل الرحمن نکیال امیر پنجاب مولانا ثنا اللہ شاہ فاروقی امیر اسلام آباد مولانا قاضی شمس الحق ودیگر نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی میں بے تحاشہ اضافہ کرکے آئی ایم ایف کی غلامی میں سابقہ ریکارڈ کو توڑ دیا۔ ایک ہفتہ میں دو بار پیٹرولیم مصنوعات میں 60 روپیہ اضافہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوئی. پی ڈی ایم حکومت نے عوام کو مہنگائی ریلیف دینے کے لئے کمر کس لی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر پی ڈی ایم اقتدار کی خرمستیوں کی کومہ میں چلے گئے، اقتدار پہنچنے سے سکھ کا سانس لیا اب ان کی منہ میں اقتدار کا نوالہ ہونے سے مہنگائی کی خلاف آواز نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور اشیائے خورونوش میں بے تحاشہ اضافہ سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں، طاقت کے ایوانوں میں سنائی نہیں دیا جارہا۔ مہنگائی کے طوفان کا مقابلہ کرنے کے لیے میدان میں نکلنے وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے عمران خان کیخلاف مہنگائی کارڈ استعمال کرکے صرف اقتدار کے لیے ہاتھ پاو¿ں مار رہے تھے اقتدار میں آتے ہی مہنگائی کا طوفان برپا کیا، قوم وملک کی بہتری کے لیے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا آئی ایم ایف کی ظالمانہ پالیسیوں مسلط کرنے سے ملک ہر لحاظ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ دیا۔


