آئی ایس آئی کو سرکاری افسران کی تعیناتی، تقرری اور ترقی کے خصوصی اختیارات تفویض

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے انٹر سروسز انٹیلی جنس آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دے دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دے دیا جس کے تحت سرکاری افسران کی تعیناتی، تقرری اور ترقی خفیہ ایجنسی کی جانب سے کی گئی اسکروٹنی کے بعد ہوگی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سرکاری افسران کی تعیناتی، تقرری اور ترقی کے حوالے سے اسکروٹنی کی ذمہ داری آئی ایس آئی کو تفویض کردی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دینے کے بعد افسران کی اہم اور عوام سے متعلقہ عہدوں پر تعیناتی سے قبل آئی ایس آئی کی انٹیلی جنس اسکریننگ رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیر اعظم کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دینے کا نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں