پیرہ کوہ میں این جی اوز کی طرف سے لوگوں پانی کی فراہمی بند

ڈیرہ بگٹی (انتخاب نیوز) ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں گزشتہ ماہ کے شروع میں پانی کی قلت اور ہیضہ پھیلنے کی خبریں میڈیا پر وائرل ہوئیں

تو کچھ این جی اوز اور رضاکاروں نے روزانہ کی بنیاد پر پانی کے ٹینکرز کی فراہمی کے لیے عارضی انتظامات کیے تھے لیکن اب انہوں نے تھک ہار کر پانی فراہم کرنا بند کر دیا ہے۔

جس کے بعد زندگی پرانی ڈگر پر لوٹ آئی ہے اور لوگ صاف پانی کے حصول کیلئے پریشان اور سرگرداں ہیں۔ پانی کی قلت اور ہیضہ پھیلنے کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد علاقے سے نقل مکانی کررہی ہے۔


Load/Hide Comments


