شاری بلوچ کے شوہر ہیبتان بشیر اور دیگر کیخلاف ٹیرر فنانسنگ کا مقدمہ درج

کراچی (انتخاب نیوز) جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ پر خودکش حملہ کرنے والی شاری بلوچ کے شوہر ودیگر کیخلاف سی ٹی ڈی ایسٹ میں سہولت کاری اور دہشتگردی فنڈنگ کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 11 – N /ATA, 1997 کے تحت مقدمہ 40 / 2022 القاعدہ اینڈ داعش سیل سی ٹی ڈی سول لائن کے انسپکٹر ثناء اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، 26 اپریل کو ہونے والے جامعہ کراچی خودکش بم حملے کے تفتیشی افسر نے 154 کے بیان میں کہا کہ شاری حیات عرف برمش حامل شناختی کارڈ نمبر 52204 – 2633212 – 8 نے اپنے شوہر ہیبتان بشیر حامل شناختی کارڈ نمبر 52203 – 0259858 – 1اور علیحدگی پسند کالعدم بی ایل اے مجید بریگیڈ کے فراہم کردہ فنڈ کو بروئے کار لاتے ہوئے خودکش حملہ کیا، جس پر ملزمان ہیبتان بشیر اور کالعدم بی ایل اے کے ماسٹر مائنڈ ودیگر وابستگان کا جرم11 – N /ATA, 1997کی حد کو پہنچتا ہے۔ 26 اپریل کو جامعہ کراچی کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے گیٹ پر ہونے والے خودکش بم حملے کے تفتیشی افسر کے بیان پر سی ٹی ڈی ایسٹ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش سی ٹی ڈی گارڈن اے ٹی ایف یو انوسٹی گیشن میں تعینات انسپکٹر چوہدری ظفر اقبال کے سپرد کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں