بنوں اور شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن، 7 شدت پسند ہلاک
بنوں (انتخاب نیوز) شمالی وزیرستان اور بنوں میں شدت پسندوں کیخلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 شدت پسند مارے گئے۔ سیکورٹی فورسز نے دونوں علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 شدت پسند ہلاک کردیے، شمالی وزیرستان میں 2 جبکہ بنوں میں 5 شدت پسند مارے گئے۔ شدت پسندوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
Load/Hide Comments


