شیرانی جنگلات آگ، نقصا نات کا تخمینہ لگانے کیلئے ابتدائی سرو ے کا آغاز

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہونے والے نقصا نات کا تخمینہ لگانے کیلئے ابتدائی سرو ے کا آغاز کر دیا گیا ہے گذشتہ ماہ ضلع شیرانی اور ملحقہ علاقوں کے جنگلات میں آگ سے تقریبا6500 ایکڑکا رقبہ متاثر ہواتھامحکمہ جنگلات ژوب کے کنزرویٹر امین اللہ نے بتایا کہ شیرا نی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے بعد ا س سے ہونے والے نقصانات کا سروے کرنے کیلئے ڈی سی شیرانی کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی جانب سے سر و ے کا ابتد ائی کا شروع کر دیا گیا ہے ایف اے او اور ڈبلیو ڈبلیو ا یف کی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے اور اب وہ ڈیجیٹل نقشوں کی تیاری میں مصروف عمل ہے جبکہ آئندہ چند دنوں میں آئی یو سی این کی ٹیم بھی متاثرہ علاقے کا دورہ کریگی انھوں نے بتا یاکہ جونہی انھیں یہ نقشے ملیں گئے وہ گراونڈ چیک کیلئے سب اراکین کے ہمراہ علاقے کاسروے کرینگے،شیرانی اور اس سے ملحقہ علاقے میں چلغوزے اور زیتون کے جنگلات کو بڑے پیمانے پر آگ لگی تھی گذشتہ ماہ ضلع شیرانی اور ملحقہ علا قوں کے جنگلات میں آگ سے تقریبا6500 ایکڑکا رقبہ متاثر ہواتھا جس کو بارہ روز بعد مقامی انتظامیہ،این ڈی ایم اے،پی ڈی ایم اے اور ایرانی فائر فائٹر طیارے کی مدد سے بجھایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں