نوجوان کو لوٹنے والارہزن مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (انتخاب نیوز) بلال کالونی میں نوجوان کے سر پر پستول رکھ کر موبائل فون چھیننے والا رہزن پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ بلال کالونی کے علاقے میں شاپنگ سینٹر کے قریب موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نوجوان کے سر پستول رکھ کر موبائل فون چھیننے میں مصروف تھے کہ پولیس پہنچ گئی، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعدممتاز ولد نور محمد کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے مسروقہ موبائل فون، موٹر سائیکل ایک پستول برآمد کرلیا گیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق کئی متاثرہ شہریوں نے بلال کالونی تھانے پہنچ کر ملزم کو شناخت کرلیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں