سہراب گوٹھ میں قبضہ مافیا کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج، سڑک بلاک کردی
کراچی (انتخاب نیوز) سہراب گوٹھ کے علاقے گلزار ہجری اسکیم 33 میں قبضہ مافیا کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے تھانے سے سپر ہائی وے جانے والی سڑک بلاک کردی، مظاہرین سارہ ایونیو کے رہائشی شاہد اور عثمان اوڈھ نامی افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کسی صورت علاقے میں پانی کی لائن اور پلاٹ پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی اور کارروائی کی یقین دہانی پر مظاہرین کو منتشر کردیا۔
Load/Hide Comments


