عمران خان کے ایٹمی پروگرام اور فوج سے متعلق انٹرویو کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد پیش

اسلام آباد (انتخاب نیوز) قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ایٹمی پروگرام اور پاک فوج سے متعلق انٹرویو کیخلاف قرارداد پیش کردی گئی۔ قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر ایاز صادق نے عمران خان کیخلاف قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو پاکستان تین ٹکڑے ہوجائے گا۔ قرارداد کے متن کے مطابق پاک فوج کی دفاع کیلئے ناقابل تسخیر خدمات ہیں، پاک فوج نے شدت پسندی کیخلاف عظیم قربانیاں دیں اور ایوان خراج تحسین پیش کرتا ہے اور عمران نیازی کے بیان کی مذمت کرتا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ریاست سابق وزیراعظم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرے۔ اس حوالے سے ایاز صادق کا کہنا تھاکہ پاک فوج نے شدت پسندی میں بے شمار جانوں کا نذرانہ پیش کیا، معلوم نہیں عمران خان نے دنیا میں کس کس کو راز دے دیے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی پروگرام کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو اور تکمیل تک نواز شریف نے پہنچایا، لگتا ہے جو پاکستان کیخلاف نقشے بنائے گئے اس میں بھی یہ شامل تھے، عمران خان نے پاکستان تین ٹکڑوں کی بات کرکے اس کی تائید کی ہے اور ان کا اقتدار کیا گیا ہر روز نئی نئی بات کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں